ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی کےشاہ جہاں پور میں ماب لنچنگ 

یوپی کےشاہ جہاں پور میں ماب لنچنگ 

Sun, 30 Sep 2018 23:45:36    S.O. News Service

شاہ جہاں پور30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یوگی ایک طرف گرچہ دعویٰ کریں کہ ان کی ریاست میں ماب لنچنگ نہیں ہوئی ہے،لیکن آئے دن اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں۔اب شاہ جہاں پور ضلع میں مبینہ طور پر دبنگوں طرف کی گئی پٹائی سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی)سبھاش چندر نے اتوار کو درج رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سنیچر کی رات گڑھوااتھانہ علاقہ کے بھرتاپورگاؤں میں رہنے والا بھگوان داس (40) گاؤں میں ملزمان کے گھر کے قریب شراب کے نشے میں کچھ کہتاہواچلاگیا۔یہ بات ملزمان کو ناگوار گزری اور انہوں نے غلام کے گھر جاکر اس لاٹھی ڈنڈوں سے بری طرح پیٹا۔انہوں نے بتایاہے کہ وہ لوگ داس کوپکڑ کر اپنے گھر لے گئے جہاں چارپائی سے باندھ کر اسے پھرسے پیٹا۔۔سبھاش نے بتایا کہ اس معاملے میں 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔ ان میں سے راجیو، پرتاپ، سرویش، اجے پال اور رامنواس کوگرفتار کر کے جیل بھیج دیاہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔


Share: